بین سٹوکس اور جوز بٹلر کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریزمیں شرکت مشکوک

ملتان (سپورٹس ڈیسک) آل رائونڈر بین سٹوکس اور وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریزمیں شرکت مشکوک ہے۔ وائٹ بال کپتان این مورگن کا کہنا ہے کہ ہم بین سٹوکس اور جوز بٹلر کی ٹیم میں واپسی میں کوئی جلدبازی نہیں کرنا چاہتے، 29 سالہ آل رائونڈر بین سٹوکس کے بائیں ہاتھ کی انگلی اپریل میں آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے دوران فیلڈنگ فریکچر ہوئی تھی۔بین سٹوکس اب انجری سے نجات پانے کے بعد اس وقت کائونٹی چیمپئن شپ میں ڈرہم کائونٹی کی جانب سے کھیل رہے ہیں، 29 سالہ جوز بٹلر پنڈلی میں تکلیف کے سبب آئندہ 2 میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ انگلش ٹیم مینجمنٹ دونوں کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے خاصا محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہے۔

ای پیپر دی نیشن