این آئی ایچ کی موسم گرما،مون سون میں ہونیوالی متوقع وبائی امراض  سے متعلق وارننگ جاری 

اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ ) نے موسم گرما اور مون سون میں ہونے والی متوقع وبائی امراض سے متعلق وارننگ جاری کر دی ہے،اس ضمن میں قومی ادارہ صحت نے موسمی بیماریوں سے آگاہی کے لیے 51واں سہہ ماہی انتباہی مراسلہ جاری کیا ہے جس کا مقصد وبائی امراض پھیلنے سے قبل وفاقی، صوبائی اور ضلعی محکمہ صحت کے حکام اور ماہرین کو خبردار کرنا ہے۔مراسلے کے مطابق امراض پھیلنے کی صورت میں بروقت نمٹنے کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ ان امراض سے ہونے والی اموات میں کمی کی جا سکے۔ وبائی امراض کا براہ راست تعلق موسم سے ہے۔مراسلہ میں ہیپا ٹائٹس اے اور ای، ہیضہ، کووڈ-19، کانگو بخار، ڈینگی بخار۔ لیشمینیا، ملیریا، خسرہ، پولیو اور ٹائیفائیڈ کے بارے میں صحت کے حکام اور متعلقہ اداروں کواحتیاطی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن