کرغیزستان میں اعلیٰ کوالٹی کے جھینگر پائے جاتے ہیں 

کرغیزستان: وسط ایشیائی مسلم ریاست کرغیزستان میں عدیل گوپاروف اور ان کے ساتھی ایک انوکھا فارم چلا رہے ہیں جہاں اعلی نسل کے ’’ایکسپورٹ کوالٹی جھینگر‘‘ پالے جاتے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے عدیل نے بتایا کہ چین میں تلے ہوئے جھینگر بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں جبکہ اچھی نسل کے جھینگروں کا، پروٹین سے بھرپور آٹا بھی وہاں بہت پسند کیا جاتا ہے۔فی الحال ان کے فارم پر تمام جھینگروں کا مجموعی وزن تقریباً ایک ٹن ہے، لیکن چین کی مارکیٹ بہت بڑی ہے جس کیلیے ایک کھیپ میں کم از کم پانچ ٹن جھینگر ہونا ضروری ہے۔’’یہ مقدار اتنی زیادہ ہے کہ جس کی افزائش ہمارے فارم پر ممکن نہیں۔ اس لیے ہم دوسرے بڑے اداروں سے اشتراک کی کوششوں میں ہیں کیونکہ چین میں کیڑے مکوڑوں اور ان سے تیار کردہ مصنوعات کی مانگ بہت زیادہ ہے‘‘۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...