ملتان (سپیشل رپورٹر)تھانہ دھنوٹ کے علاقہ نور شاہ گیلانی کے رہائشی سید حماد حسین شاہ نے اہلخانہ سید ضمیر حسین شاہ، سید عامر عباس شاہ، سید صفدر حسین شاہ، سید شاہ زیب شاہ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے بھائی کاظم حسین شاہ کیدکان پر بیٹھا ہوا تھاکہ ملزمان رانا فخر، عابد، شہباز، قاسم، محمد عرفان ودیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ نور شاہ گیلانی علاقہ میں فائرنگ شروع کردی ۔مذکورہ ملزمان نے میرے بھائی کاظم حسین شاہ کو فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار سے شدید زخمی کردیا جس کی وجہ سے اسے ریسکیو 1122کے زریعے شدید زخمی حالت میں بی وی ایچ بہاولپور میں داخل کردیا گیا جہاں پر وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے وجہ عناد یہ ہے کہ میرے بھائی کاظم حسین شاہ نے مقامی زمیندار رانا محمد فخر کی کزن لو میرج کی ہے جس کا مذکورہ ملزمان کو شدید رنج تھا جس پر انہوں نے میرے بھائی کو قتل کرنے کی کوشش کی مذکورہ ملزمان کے خلاف تھانہ دھنوٹ میں مقدمہ درج کرایا گیا مگر مقامی پولیس مذکورہ ملزمان سے ساز باز ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ملزمان آزادی سے دندناتے پھر رہے ہیں۔