حکومت کے خلاف شروع ہونیوالے ہر تحریک خود بخود دم توڑ گئی : تیمور اسلم 

Jul 07, 2021

اٹک(نامہ نگار) پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک درست سمت پر گامزن ہے جس کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔آنے والے کنٹونمنٹ بورڈ اور بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی واضح اکثریت سے کامیاب ہو گی۔عمران خان نے اپنی حکومتی خارجہ پالیسی پر دو ٹوک اور جارحانہ موقف اپنا کر ریاست پاکستان اور عوام کے حقیقی جذبات کی ترجمانی کی ہے جو ایک دلیر نڈر بیباک سچے اور ایماندار لیڈر کی نشانی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت کے خلاف اٹھنے والی ہر تحریک خود بخود دم توڑ گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہارسابق صدر اٹک چیمبر آف کامرس وسابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب تیمور اسلم نے جماعت اسلامی کی ریلی پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں