افغانستان سے متعلق ترجمان پینٹاگو ن جان کربی کہا ہے کہ نوے فیصد امریکی فوج کا انخلا مکمل ہو چکا ہے ، بگرام ائیر بیس چھوڑنے کا عمل خلا میں نہیں ہوا ،افغان قیادت کو 48گھنٹے پہلے بتا دیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں افغانستان سے متعلق ترجمان پینٹاگو ن جان کربی نے کہا کہ 90فیصد فوجی اور سازو سامان افغانستان سے نکالا جا چکا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر بحری بیڑے استعمال کیے جاسکتے ہیں، امریکی فورسز کی مدد کے لیے افغانستان میں ابھی بھی کنٹریکٹر موجود ہیں۔
افغانستان سے نوے فیصد امریکی فوج کا انخلا مکمل ہو گیا، پینٹاگان
Jul 07, 2021 | 13:21