کورونا وائرس: دنیا میں 18کروڑ 53لاکھ سے زائد افراد متاثر

Jul 07, 2021 | 14:06

ویب ڈیسک

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18کروڑ 53لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ 40لاکھ 9ہزار 191افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16کروڑ 97لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 16لاکھ 56ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6لاکھ 21ہزار 561تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3کروڑ 46لاکھ 22ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ 6لاکھ 62ہزار سے زائد ہے اور 4لاکھ 4ہزار 240افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 88لاکھ 55ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5لاکھ 27ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،فرانس میں 57لاکھ 90ہزار 584افراد متاثر اور ایک لاکھ 11ہزار 231افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، ترکی میں 54لاکھ 54ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 49ہزار 996ہلاک ہو چکے ہیں،روس میں 56لاکھ 58ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 39ہزار 316ہے، برطانیہ میں 49لاکھ 58ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 28ہزار 268اموات ہوچکی ہیں،کورونا وائرس کا پہلا کیس 17نومبر 2019کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27جون 2020کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں