چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی حلیف ساتھ مل کرکٹھ پتلی کوگرانے میں سنجیدہ نہیں،کشمیریوں کے فیصلے کودہلی اور اسلام آباد کو مانناپڑے گا، کشمیرکیلئے ہزارسال جنگ کرناپڑے توکرینگے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے عباس پور آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا رخ کریں گے، بنی گالا کی طرف آئیں اور کٹھ پتلی کو بھگائیں گے، منافق جھوٹ بولتاہے اور یوٹرن لیتاہے، پچاس لاکھ گھربنانےوالےنے لوگوں سے چھت چھین لی، کشمیریوں کی ذمہ داری ہےکٹھ پتلی سے خود کو بچائیں، کشمیرکے عوام نے سب کو بھگتاہے، کٹھ پتلی پورے ملک کا خون چوس رہاہے، ہم تین سال سے اس کٹھ پتلی کا مقابلہ کر رہے ہیں، لیکن سیاسی حلیف ساتھ مل کرکٹھ پتلی کوگرانے میں سنجیدہ نہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیریوں کے فیصلے کودہلی اور اسلام آباد کو مانناپڑے گا، کشمیری حکم کریں کل جنگ کریں تو کل جنگ ہوگی، کشمیرکے عوام کےساتھ مل کر مقبوضہ وادی کا مقدمہ لڑیں گے، کشمیرکیلئے ہزارسال جنگ کرناپڑے توکرینگے، مقبوضہ کشمیرمیں جوظلم ہورہاہے وہ آزادکشمیرکے عوام کیلئے ناقابل قبول ہے، اس طرف ظلم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں،عمران کا جواب ہوتاہےمیں کیاکروں؟؟، مودی کےظلم پرعمران خان کا جواب سے کیا آپ مطمئن ہو، ہم مودی کیلئے دعامانگتے ہیں نہ اسے شادیوں کی دعوت دیتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ شہیدبھٹونے کشمیرکے جیالوں کےساتھ مل کر جدوجہدکی ہے، آنےوالے کل کو بھی پیپلزپارٹی نظر آئےگی، عباس پور کے عوام ،آپ کیسے کہہ سکتے ہوپیپلزپارٹی ختم ہوگئی، یہ الیکشن کشمیرکیلئے اہم ترین الیکشن ہے، پچیس جولائی کو آزادکشمیرمیں وزیراعظم منتخب کرکے کٹھ پتلیوں کو بھگائیں گے، دونوں طرف ایک ہی آوازہوگی ،کشمیرپرسودانامنظور۔