حج سیزن میں مطاف کے صحن کے لیے 20 مرکزی و جزوی دروازے مختص

Jul 07, 2021 | 17:30

ویب ڈیسک

مسجد حرام کی انتظامیہ میں پروجیکٹس اینڈ انجینئرنگ اسٹڈیزکے سکریٹری انجینئر سلطان بن عاطی القرشی نے بتایا ہے کہ مطاف کا پورا صحن، زمینی منزل، پہلی منزل اور مطاف میں پہلی منزل کا میزانائن استعمال میں آئے گا۔ اس پورے رقبے کا حجم 108039 مربع میٹر ہے۔ مطاف کی عمارت کے لیے داخلی راستوں اور مرکزی اور ضمنی دروازوں کی تعداد 20 ہو گی۔ ان میں اہم ترین باب ملک عبدالعزیز ، باب العمرہ اور باب الفتح ہے۔ ان کے علاوہ مختلف سطحوں پر آمد و رفت کے لیے 28 برقی زینے بھی فراہم کیے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق القرشی نے بتایا کہ حج سیزن کے آپریشن پلان میں مسجد حرام میں تیسری سعودی توسیع کی عمارت میں مختلف منزلوں پر فراہم کیا جانے والا مجموعی رقبہ 161186 مربع میٹر ہے۔ علاوہ ازیں 174 برقی زینے اور 44 لِفٹس بھی کام کریں گی۔ بیرونی صحنوں میں فراہم کیا جانے والا رقبہ 131924 مربع میٹر ہو گا۔ اسی طرح 2586 بیت الخلا اور 1131 وضو خانے بھی استعمال میں آئیں گے۔القرشی کے مطابق انجینئرنگ اور ٹیکنیکل شعبے میں کوششوں کو بڑھا دیا گیا ہے اور ٹکنالوجی کے استعمال کو مثر بنایا گیا ہے۔ مسجد حرام میں تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کی سطح کو بلند کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں