تیونس کی حکومت کورونا ویکسین جانسن اینڈ جانسن کی 35 لاکھ خوراکیں خریدےگی۔ تیونس ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں جاری ویکسی نیشن مہم سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے حکومت پر شدید تنقید کی جاری ہے جس کے بعد حکومت نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی 35 لاکھ خوراکیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیونس میں اب تک صرف5 لاکھ 92 ہزار افراد کو ویکسین کی دو نوں خوراکیں لگائی گئی ہیں۔
تیونس کورونا ویکسین جانسن اینڈ جانسن کی 35 لاکھ خوراکیں خریدےگا
Jul 07, 2021 | 18:17