پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام بھارت سمیت ملک دشمن قوتوں سے ہضم نہیں ہو رہا, دلیپ کمار کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چوہدری محمدسرور

Jul 07, 2021 | 22:38

ویب ڈیسک

 -گورنر پنجاب
سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے انشا اللہ حکومت سی پیک کے ایک ایک منصوبے کو مکمل کر ے گی-چوہدری سرور
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورکا اپنی ٹویٹ میں نامور اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار تعزیت 
#/H
آئٹم نمبر18
لاہور (صباح نیوز)گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام بھارت سمیت ملک دشمن قوتوں سے ہضم نہیں ہو رہا۔سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے انشا اللہ حکومت سی پیک کے ایک ایک منصوبے کو مکمل کر ے گی۔معیشت کی ترقی کیلئے کام کر نیوالے قوم کے ہیروز ہیں حکومت ہرشعبے میں ان کے ساتھ ہے۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں ای کامر یڈز کے سی ای اوحافظ احمداورعمران خان کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر گور نر پنجاب نے ایمزون اور پے پال کے حوالے سے بہتر ین کام کر نے پر ای کامر یڈز کے سی ای اوحافظ احمد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ معاشی میدان میں پاکستان آج خطے میں سب سے زیادہ تیزی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک سے بھی سر مایہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سر مایہ کاری کر رہے ہیں جو وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کی کامیاب پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ سر مایہ کاروں کو ہر سطح پر مکمل سکیورٹی اور سہولتوں کی فر اہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا اور تمام معاشی پالیسیاں بھی بزنس کیمونٹی کے ساتھ ملکر بنائی جائیں گی۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کیخلاف پاکستان دشمن قوتیں سازشیں کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین افواج موجود ہے جو دشمن کے عزائم کو ہر محاذ پر خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کیخلاف پہلے بھی سازشیں ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی ان کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور پاک چین دوستی کا عظیم منصوبہ ہے اور حکومت ہر صورت سی پیک کے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کر ے گی بلکہ ان منصوبوں کی ذریعے پاکستان کے ہر شعبے سے لوگوں سے روزگار کے مواقعے بھی میسر آئیں گے۔بعدازں،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنی ٹویٹ میں نامور اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گلاسکو کی مسجد کے دورے کے دوران موقعہ پر بنائی جانیوالی اپنی تصویربھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی اور کہا کہ دلیپ کمار ایک کامیاب تر ین اداکار کے ساتھ ساتھ ایک بہتر ین انسان دوست شخصیت بھی تھے ,ان کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں