آئی ایم ایف  سے سٹاف لیول معاہدہ میں تاخیر، پاکستان کا قرض کیس اگست میں  بورڈ کے پاس جا سکے گا 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے پانے میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان کے لئے قرض کی باضابطہ منظوری کے لئے کیس اب اگست کے اوائل ہی میں آئی ایم ایف کے بورڈ میں جا سکے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاور ڈویژن سے متعلق آئی ایم ایف کے پیشگی اقدامات جن مین بیس پاور ٹیرف پر نظر ثانی کرنا شامل ہے ابھی تک مکمل نہیں ہو سکے ہیں۔ عید کی تعطیلات کے بعد ہی اب ان پر پیشرفت ہو سکے گی اور پاکستان تمام پیشگی اقدامات پر عمل کے بارے میں بتا سکے گا، جس کے بعد ہی سٹاف لیول معاہدہ کا اعلان ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن