اسلام آباد (خبرنگار) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے مختلف وزارتوں کیلئے چھ مزید پارلیمانی سیکریٹریز کی تقرری کر دی ہے۔ مسلم لیگ ن کی ڈسکہ سے رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشی افتخار کو وزارت انسانی حقوق، مسلم لیگ ن کی تاندلیانوالہ سے رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ کو بورڈ آف انسویسٹمنٹ، مسلم لیگ ن کے پھول نگر سے رکن قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خان کو فنانس اینڈ ریونیو، رانا ارادت شریف خان کو انرجی و پاور ڈویژن، سردار محمد عرفان ڈوگرکو ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن اور مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی زین جعفر کو وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے۔