خضدار(نامہ نگار)خضدار میں صارفین کو معیاری سروس فراہم نہ کرنے پر کمرشل نجی بینک سیل کرکے ایک ملازم گرفتارکرلیا گیا ، دیگر بینکوں کے اسٹاف کو بہتر سروس فراہم کرنے کی تاکید۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار کا عوامی شکایت پر نجی بینکوں کا دورہ اے ٹی ایم مشین بندش اور غلط رویہ رکھنے پر یو بی ایل رابعہ روڈ بینک منیجر کو گرفتار کرکے بینک سیل کردیا گیا۔