گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی بارش نے پہلوانوں کے شہر کو دریابنا دیا تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں ایک ہفتہ قبل پری مون سون کی بارشوں کے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا تھا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کے افسر بہترین حکمت عملی کے دعوے کر کے خبروں کی زینت بنے رہے مگر گزشتہ روز ہونیوالی بارش نے انکے دعوے غلط ثابت کر دئے صبح 9بجے بارش کا آغاز ہوا تیز بارش کے باوجود انتظامیہ کا کوئی بھی افسر باہر فیلڈ میں نہ آیا جبکہ شہری روڈ پر کھڑے ہونے والے پانی میں اپنی بند گاڑیوں کو دھکیلتے دکھائی دئے ، شہر کے سرکاری دفاتر ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایم ایس آفس ، ایمرجنسی وارڈ ، آپریشن تھیٹر ، او پی ڈی بھی نالوں کا منظر پیش کرتی رہی۔ گندے پانی سے زیر علاج مریض اور ان کے لواحقین بری طرح متاثر ہوئے اس کے علاوہ کمشنر آفس ، آر پی او آفس ، ڈی سی آفس ، سی پی او آفس ،سیشن کور ٹ کا احاطہ ، کچہری ، سوشل سیکیورٹی آفس ، ایس پی سٹی آفس ، شہر بھر کے تھانوں ، گیپکو ہیڈ کوارٹر ، سوئی گیس آفس ، موٹر وے پولیس آفس سمیت شہر کے تینوں انڈر پاس کئے گھنٹوں تک پانی سے بھرے رہے جبکہ گلی محلوں میں شہریوں کے گھروں کے اندر پانی داخل ہو گیاپانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانگی بھی شدید متاثر ہوئی جبکہ سارا دن بارش ہونے کے بعد شام کے وقت کمشنر گوجرانوالہ منصور قادر ، ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر، اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر شاہد عباس جوتہ ، واسا افسر فوٹو سیشن کروانے باہر نکل آئے اور مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا پر دکھاوے کیلئے تصاویریں اپ لوڈ کرتے رہے ۔
انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی، بارش نے پہلوانوں کے شہر کو دریابنا دیا ،ٹریفک جام
Jul 07, 2022