شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنماء میاں مقبول احمدنے کہا ہے کہ عمران حکومت جو مسائل چھوڑ گئی تھی انکا خاتمہ مرحلہ وار یقینی بنایا جارہا ہے حکومت کی کوشش ہے کہ جلد مہنگائی میں واضح کمی لائی جائے اور روزگار کے مواقع بڑھا ئے جائیں تاکہ عوام کو خوشحالی سے سرفراز کیا جا سکے ، حکومت قوم کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے ۔ملک کی بھاگ دوڑ باصلاحیت ہاتھوں میں ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے دم لے گی،پی ٹی آئی نہ کھیلو نہ کھیلنے دو کی پالیسی پر گامزن ہے جو ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔
ملک کی باگ دوڑ باصلاحیت ہاتھوں میں ہے: میاں مقبول احمد
Jul 07, 2022