ننکانہ : بارش نے ضلعی انتظامیہ کے بلند وبانگ دعووں کا پول کھول دیا

ننکانہ صاحب(نامہ نگار خصوصی)مون سون کی پہلی بارش نے ضلعی انتظامیہ کے بلند وبانگ دعووں کا پول کھول دیا۔ شہریوں کو بارشی پانی سے بچانے والے خود بھی بارش کے پانی میں ڈوب گئے۔ ڈپٹی کمشنر‘ اسسٹنٹ کمشنر اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کے دفاتر پانی میں ڈوب گئے۔گوروبازار‘ ریلوے روڈ اور بچیانہ روڈ سمیت تمام سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ شہری اور سماجی حلقوں نے احتجاج کرتے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے اور ذمہ دران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...