لاہور(نامہ نگار)محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کی کی آفیسرز اینڈ فیلڈ سٹاف ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل کو مراسلہ بھیجاگیا ہے کہ محکمہ کے سٹاف نے مالی سال 2021/22کیلئے وصولیوں کے اہداف حاصل کر لئے ہیں۔ موجودہ معاشی حالات اور مشکلات میں مقررہ اہداف حاصل کرنے پر محکمہ اور ملازمین یقینا داد کے مستحق ہیں جبکہ محکمہ کے ملازمین کو وصولیوں کے اہداف پورے کرنے اور اعلی کارکردگی پر ماضی کی طرح انعامی رقم تقسیم کرنے کی درخواست پر جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے ۔ آفیسرز اینڈ فیلڈ سٹاف ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ملک ضیاء اعوان نے بتایا کہ ملازمین کو انعامی رقم دینے کی درخواست کو جلد از جلد عملی جامہ پہنانے کے طریقہ کار پر بات چیت کی جائے گی۔