لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار7.90روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری قابل مذمت ہے۔ ملک میں پہلے ہی مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ اس قسم کے غیر دانشمندانہ فیصلوں سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوجائیگا۔ جس ملک کی معاشی پالیسیاں غیر ملکی ادارے بنائیں اس کی خود مختاری اور سلامتی دائو پر لگ جاتی ہے۔