عید قرباں کیلئے ضلعی حکومت کا اہم اقدام، مویشی منڈیوں کیلئے فری شٹل کا آغاز

لاہور(خبر نگار)عید قربان کی آمد پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے مویشی منڈیوں تک سپیشل روٹس چلا دئیے ہیں۔ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی 13منڈیوں کیلئے 8 روٹس سے16 فری شٹل سروس چلائے گی۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کو مویشی منڈیوں تک پہنچانے کیلئے فری شٹل سروس کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں گجومتہ سے تین منڈیوں کیلئے سپیشل روٹس چلائے گئے ہیں ان میں ایل ڈی اے سٹی کاہنہ کاچھا، مویشی منڈی نزد فروٹ و سبزی منڈی کاچھا اور مویشی منڈی انٹر چینج کاہنہ کاچھا شامل ہیں۔ شالیمار چوک سے مویشی منڈی لکھو ڈیر ترکی روڈ تک اسپیشل روٹ چلایا جا رہا ہے۔ ریلوے سٹیشن سے مویشی منڈی سپورٹس کمپلیکس، اڈہ رکھ چھبیل نزد مناواں ہسپتال تک اسپیشل روٹ چلایا جا رہا ہے۔  

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...