فیروزوالہ (نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل پروونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ضرورت سے زیادہ بارش کی وجہ سے دریائے راوی اور چناب کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی وجہ سے اونچے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ خصوصا گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع گجرات ، منڈی بہاوالدین ، حافظ اباد ، سیالکوٹ ، نارووال اور شیخوپورہ کے اضلاع کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ دریائے چناب اور راوی سے جڑے 11 نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے ، جس سے علاقے میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔ گوجرانوالہ راولپنڈی اور لاہور ڈویژن کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔