دوسرے ممالک ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں: سپریم لیڈر طالبان

Jul 07, 2022

کابل (شِنہوا) افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ نے کہا ہے کہ افغانستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ ہیبت اللہ اخونزادہ نے بدھ کے روز عیدالاضحیٰ کے حوالے سے جاری کردہ ایک مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ہم اپنے پڑوسیوں، خطے اور دنیا کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم کسی کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جس سے دوسرے ممالک کی سلامتی کو خطرہ ہو۔ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ دوسرے ممالک ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ طالبان رہنما نے یہ بھی کہا کہ باہمی بات چیت اور سمجھوتوں کے ذریعے ہم امریکہ سمیت پوری دنیا کے ساتھ اچھے، سفارتی، اقتصادی و سیاسی تعلقات چاہتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تمام فریقین کے مفاد میں ہے۔ چاند نظر آنے کے بعد افغانستان میں عیدالاضحی 9 جولائی کو منائی جائے گی۔ ہیبت اللہ اخونزادہ نے افغانوں پر بھی زور دیا کہ وہ متحد ہوجائیں اور جذبہ خیر سگالی، بھائی چارے اور اتحاد کے ساتھ معیشت سمیت ملک کی تعمیر نو کریں۔

مزیدخبریں