لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹر ذوالقرنین حیدر معدے کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں، وہ غیر ملکی لیگ کے دوران معدے کی بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔ ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ عمان میں باسی کھانا کھانے سے معدے میں انفیکشن ہوا۔انہوں نے کہا کہ وطن واپسی پر اسپتال میں علاج کرایا تاہم بیرونِ ملک علاج کے اخراجات نہیں اٹھا سکتا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رابطہ کیا اور ایک ٹیم ہسپتال بھیجی تھی، امید دلائی گئی کہ میڈیکل کے اخراجات میں سپورٹ کی جائے گی، امید ہے کہ جلد میرے بل کلیئر کر دیے جائیں گے اور یہ میرا حق بھی ہے۔ ذوالقرنین حیدر کی بیٹی کا کہنا ہے کہ میرے والد کرکٹ سے وابستہ رہے لیکن انہیں اب نوکری کی ضرورت ہے۔ میرے والد اب باہر جا کر کھیلنے کے قابل نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کرکٹ بورڈ میرے والد کیلئے نوکری کا بندوبست کرے۔
قومی کرکٹر ذوالقرنین حیدر معدے کے عارضے میں مبتلا
Jul 07, 2022