راولپنڈی میں ای اشٹام جاری نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات 

Jul 07, 2022

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)یکم جولائی سے نیا مالی سال شروع ہونے کے باعث صوبہ بھر کی طرح ضلع راولپنڈی میں ای اشٹام جاری نہ ہونے سے سرکاری خزانے کو روزانہ لاکھوں روپے کا ریونیو کی مد میں نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے ، سینکڑوں شہری مشکلات میں پھنس گئے،تفصیلات کے مطابق نیا مالی سال یکم جولائی سے شروع ہو تا ہے اور حکومت اشٹام پیپر کی نئی  ویلیو جاری کرتی ہے ، نئی ویلیو جا ری نہ ہونے کے باعث یکم جولائی سے  ای اشٹام پیپر جاری نہ ہونے سے سینکڑوں شہری مشکلات میں پھنس گئے ضروری دستاویزات درج کرانے کیلئے اشٹام پیپرز کی ضرورت ہوتی ہے۔ ، بیان حلفی ،  نئے اور پرانے معاہدے اور مختلف اقسام کی دستاویزات کی گارنٹی کیلئے بھی اشٹام جاری ہو تے ہیں جو جاری نہیں ہوئے ، اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں روزانہ سینکڑوں اشٹام پیپرز جاری ہوتے ہیں اور اس سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع ہو تی ہے جس سے حکومت کو روزانہ لاکھوں روپے کا ریونیو اکٹھا ہو تا  ہے، اس وقت اشٹام پیپرز بنک سے جاری ہوتے ہیں جہاں ہم لوگ جاتے ہیں تو کہا جا تا ہے کہ لنک ڈائون ہے اور اشٹام پیپرز جاری نہیں ہو رہے نئی ویلیو کا اندازہ نہیں کہ کیا ہوتی ہے ، اگر کسی شہری نے رجسٹری کرانی ہو تو اسے جگہ کی ویلیو اور ڈی سی ریٹ کے مطابق قیمت کے اشٹام جاری ہوتے ہیں ۔

مزیدخبریں