راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکرٹری اور ڈائریکٹر آپریشنز ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ تمباکو کی صنعت اپنی مصنوعات کی فروخت کے لیے نت نئے حربے استعمال کرتی ہے، حکومت سے اپیل ہے کہ نوجوانوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے نکوٹین پاؤچز پرمشتمل velo کے استعمال پرفوری پابندی نافذکرے، نیکوٹین پاؤچزکا استعمال سکینڈ نیویا کے ممالک میںشروع ہوا، جو اب دنیابھر کی طرح پاکستان میں بھی veloکے نام سے فروخت ہورہے ہیں