لاہور (نیوز رپورٹر) سینئر صحافی‘ کالم نگار اور اردو‘ پنجابی کے معروف شاعر سعید آسی کی کتاب ’’آئین کا مقدمہ‘‘ شائع ہو گئی ہے۔ ادارہ قلم فاؤنڈیشن انٹر نیشنل کے زیراہتمام یہ کتاب علامہ عبدالستار عاصم نے شائع کی۔ جو سعید آسی کی گیارہویں کتاب ہے۔ 311 صفحات پر مشتمل کتاب میں گزشتہ ایک سال کے دوران حکمران طبقات کی جانب سے آئین و قانون کی حکمرانی کو رگیدنے اور انصاف کی عملداری کی بھد اڑانے کے اقدامات و واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب گزشتہ ایک سال کے دوران شائع ہونیوالے سعید آسی کے کالموں کا انتخاب ہے جو آئین و قانون اور تاریخ و سیاست کے طالبعلموں اور سیاسی کارکنوں کیلئے ملک کے سسٹم اور آئین و قانون کی حکمرانی کے معاملہ میں تفکر و ابلاغ کے راستے کھولے گی۔ یہ کتاب تمام بک سٹالوں پر دستیاب ہے اور قلم فاؤنڈیشن بنک سٹاپ والٹن روڈ لاہور کینٹ سے بھی موبائل فون نمبر 0300-0515101 پر رابطہ کر کے منگوائی جا سکتی ہے۔