اورنج لائن ٹرین آپریٹ کرنیوالی چینی کمپنی کے وفد کی خواجہ حسان سے ملاقات

Jul 07, 2022

لاہور (نیوز رپورٹر) اورنج لائن ٹرین آپریٹ کرنیوالی چینی کمپنی نور کنو انٹر نیشنل کمپنی کے وفد نے مشیر وزیراعلیٰ خواجہ احمد حسان سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ مسٹر وانگ زونگ نے شہباز شریف کے وزیراعظم اور حمزہ شہباز شریف کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا عوام کو اعلیٰ معیار کی ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنے پر شہباز شریف کے شکرگزار ہیں۔ اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ خواجہ احمد حسان نے چینی حکومت کو پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے پر بھرپور تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے وفد کو تحائف بھی پیش کئے۔ ایم این اے وحید عالم خان‘ ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی ایم پی اے  تاحیہ نون سیکرٹری ٹرانسپورٹ احسن وحید سبطین‘ فضل حلیم ایم ڈی میٹرو بس اتھارٹی مرزا نصر عنایت ڈی سی عمر شیر چٹھہ‘ سی ای او ڈائیو بس شہریار چشتی‘ اسرار سعید‘ مظہر علی خان بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں