نیدرلینڈز کے سفیر کا دورہ قذافی سٹیڈیم، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات

لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیدرلینڈز کے سفیر نے قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا، ووٹر پلمپ نے چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی۔قذافی سٹیڈیم آمد پر رمیز راجہ نے ڈچ سفیر کا استقابل کیا، چیئر مین پی سی بی اور ووٹر پلمپ کی ملاقات میں انٹرنیشنل ٹیموں کی پاکستان آمد اور قومی ٹیم کے اگست میں دورہ نیدر لینڈز کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ملاقات میں نیدرلینڈز سفارت خانے اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی، پاکستان اپنی پہلی دو طرفہ ون ڈے سیریز آئندہ ماہ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...