اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت نے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فرخ حبیب نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سادہ کپڑوں میں حلیم عادل شیخ کو پکڑ کر نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں یہ اغوا کے زمرے میں آتا ہے۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ فاشسٹ حکومت نے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہے، حلیم عادل شیخ کو فوری بازیاب کیا جائے۔
فرخ حبیب
حکومت نے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں: فرخ حبیب
Jul 07, 2022