افغانستان کے مسلم روحانی پیشوا صوفی بابا کو بھارت میں قتل کر دیا گیا 

Jul 07, 2022


نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان سے تعلق رکھنے والے مسلمان روحانی پیشوا کو بھارت میں قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے مسلمان روحانی پیشوا صوفی بابا کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واقعہ ریاست مہاراشٹر کے علاقے ناشک میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے 35 سالہ شخص کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا۔ مقتول کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے اور وہ صوفی بابا کے نام سے مشہور تھا۔ واقعہ منگل کی شام کو پیش آیا جس میں مرنے والے کی شناخت خواجہ سید چشتی کے نام سے ہوئی۔ بھارتی پولیس کے مطابق حملہ آرروں نے مقتول کے ہاتھوں اور سر میں گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حملہ آور  موقع سے فرار ہو گئے۔

مزیدخبریں