ووٹر لسٹوں میں تبدیلی‘ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن افسروں کو آج طلب کر لیا


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمشن کے افسران کو ذاتی حیثیت میں آج طلب کر لیا۔ شہری منیر احمد نے اظہر صدیق کی وساطت سے دائر درخواست  میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمشن نے ضمنی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کر دی ہے۔ ووٹر لسٹوں میں تبدیلی خلاف قانون ہے۔ کئی زندہ لوگوں کے ووٹوں کو مردہ قرار دیکر ووٹ ختم کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمشن کے اس اقدام سے ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہو سکتی ہے، استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمشن کو تمام ووٹرز کے ووٹ اصل جگہ پر بحال کرنے کا حکم دے۔ دوسری طرف ایڈیشنل سیشن جج نوید انجم سلیمی نے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری شبیر گجر کی 21 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے 50 ہزار  روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت  کے روبرو درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ چوہدری شبیر گجر پی ٹی اے کی ٹکٹ پر پی پی 167 سے الیکشن لڑ رہے ہیں، انکے کے خلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں دفعہ 109,147,149 اور دفعہ 424 کے تحت مقدمات درج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...