اسلام آ باد(خبرنگار)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ڈرگ کنٹرول ٹیم ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ آئی سی ٹی نے سینئر ڈرگ انسپکٹر کی سربراہی میں ایم سی ایچ سنٹر پمز کے سٹور کا معائنہ کیاپمز کے سٹور کا معائنہ اور ادویات اور اسکا ریکاڈ چیک کیاٹیم نے 6مختلف ادویات اور سرجیکل آیٹمز کے سیمپل لیکر ادویات کو سیل کردیا،ادویات کے نمونے متعلقہ لیبارٹری میں بجھوا دیے ہیں، ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کر دی گئی ہے ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے تک ادویات کو استعمال نہ کیا جائے ،ہسپتال انتظامیہ کو او ٹی کے اندر ادویات کے استعمال کا مکمل ریکارڈ رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے ،سرکاری ہسپتالوں میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،صحت کے شعبے معیاری ادویات کی فراہمی اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔