ڈینگی پھیلاؤ کو روکنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح  ہے،  راجہ امجد اقبال

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راجہ امجد اقبال نے کہا ہے کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنا پنجاب حکومت کی ترجیح اول ہے، ایپسما ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی آگے بڑھ کر اپنا مثالی کردار ادا کرے، نجی تعلیمی اداروں کی فروغ تعلیم کے لئے کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کے مسائل حل کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن اور ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی ابراراحمد خان کی قیادت میں ایک 25 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفد میں ممبر بی او جی فیڈرل تعلیمی بورڈ سکینہ تاج، عامر انور، ڈاکٹر اعجاز محمود، کامران سیف، ہارون رزاق، کرنل ر فواد حنیف، وسیم سیفی، عدنان نثار، راجہ آصف محمود ،میڈم مریم، میڈم آسیہ، میڈم نبیلہ، میڈم عروج و دیگر شریک تھے  ۔وفدنے راجہ امجد اقبال کوسی ای اوایجوکیشن تعیناتی پرمبارکباد پیش کی، ابرار احمد خان نے سی او ایجوکیشن کی تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تنظیم کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ای پیپر دی نیشن