فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمار جاوید کے ہمراہ ایک مشکوک گھر کو چیک کیا جہاں پر مختلف برانڈز کی جعلی بوتلیں بنائی جا رہی تھیں۔ٹیم نے موقع پر موجود 5 ہزار بوتلیں، 15 کلو مضر صحت کیمیکلز اور 100لیٹر پری مکس ضائع کر دیا اور جعلی بوتلیں بنانے میں استعمال ہونے والی مشینری قبضے میں لیکر مقدمہ بھی درج کرادیاگیا۔