مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کارگو سروسز نے ایران اور ترکمانستان کے راستے روس کیلئے کارگو سروس شروع کر دی ہے۔ اس سلسلہ میں مارکیٹ سے انتہائی ہم آہنگ ریٹ چارج کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ یہ سروس تفتان سے ایران اور ترکمانستان سے ہوتی ہوئی ماسکو پہنچے گی۔ سامان کی ڈور ٹو ڈور ڈلیوری کی جائے گی جبکہ کارگو کی انشورنس کے علاوہ اینڈ ٹو اینڈ ٹریکنگ کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے تاکہ سامان بھیجنے والوں کو معلوم ہو سکے کہ ا±س کا سامان اس وقت کس مقام پر پہنچاہے۔