مکوآنہ (این این آئی )محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ کھجور کے باغات کی آبپاشی جاری رکھیں کیونکہ جولائی اور اگست میں پھل کی بڑھوتری کی وجہ سے پودوں کی پانی اور غذا کی ضروریات بڑھ جاتی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ پانی کی شدید کمی سے البسک ایسڈ کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور پھل تیزی سے گرنا شروع ہوجاتا ہے۔ پانی کی کمی سے پودے زردی مائل ہو کر سوکھنا شروع ہوجاتے ہیں۔ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے 7 سے 8 دن کے وقفہ سے کھجور کے باغات کو پانی لگائیں۔
باغبان کھجور کے باغات کی آبپاشی جاری رکھیں: ترجمان محکمہ زراعت پنجاب
Jul 07, 2022