کوئٹہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کے زیرِ اہتمام 5 جولائی یوم سیاہ کی مناسبت سے "جمہوریت بہترین انتقام ہے" کے عنوان سے تقریب ہوئی۔تقریب سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، صوبائی جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ، صوبائی اطلاعات سیکرٹری سردار سربلند خان جوگیزئی پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی جنرل سیکریٹری سید اقبال شاہ ،صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین نواب محمد خان شاہوانی ، سردار عمران بنگلزئی پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویڑن کے سینئر نائب صدر جبار خان خلجی ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری شان ثاقب ابڑو ،پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبداللّٰہ درانی، پیپلز وومن ونگ کی صوبائی صدر غزالہ گولہ، خواتین کی رہنما ثناء درانی ،پیپلز سپورٹس ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر شہزادہ خان کاکڑ، پیپلز لیبر بیورو کے صوبائی صدر شاہجان گجر ،جنرل سیکرٹری ہاشم محمد شئی ،سینئر نائب صدر حاجی عزیز لانگو ، صغیر کھرل ، اختر بلوچ ، بابو لاشاری نے خطاب کیا۔تقریب میں پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی عہدیداران ذیلی تنظیموں کے عہدیداران صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین و پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ5 جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ دن ایک آمرفوجی جرنیل نے عوام کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر مارشل لاء نافذ کرکے ملک کی تعمیر و ترقی کا پہیہ جام کردیا جس کا خمیازہ قوم آج تک بھگت رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پرزور دیا کہ وہ آگے آکر ملک کی عملی سیاست میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو دشمنی میں آمر ضیاء نے قوم کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا تاریخ ضیاء کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
جمالی
منتخب حکومت ختم کرکے آمریت مسلط کی گئی چنگیز جمالی
Jul 07, 2022