56فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ،انڈیکس 57پوائنٹس بڑھ کر 41159پر بند، مجموعی سرمائے میں 6ارب سے زائد کی تیزی

Jul 07, 2022


کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو کاروبارحصص میں اتار چڑھاﺅ کے بعد معمولی تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 41300پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد 41100پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔ مارکیٹ کے سرمائے میں6ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم ایک بار پھر 69کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ56.16فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہو ا،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاﺅسز کی جانب سے فوڈز ،کیمیکل ،گیس ،ریفائنری ،ٹیلی کام سمیت دیگر شعبوں کے حصص کی خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41334پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا تھا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباﺅ سے انڈیکس کم ہو گیا تاہم مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 57.22پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41102.57پوائنٹس سے بڑھ کر41159.79پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں6ارب 37کروڑ97لاکھ44ہزار495روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب97ارب63کروڑ 84لاکھ 1ہزار304روپے سے بڑھ کر69کھرب4 ارب1کروڑ81لاکھ46ہزار 99روپے ہوگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو2ارب روپے مالیت کے 9کروڑ82لاکھ47ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو2ارب روپے مالیت کے 7کروڑ68لاکھ90ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو مجموعی طور پر 308کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے173کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،115میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

مزیدخبریں