ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام پر مثالی امن و امان کیلئے انتظامی و مذہبی قیادت پر عزم ہے اس سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی نے شرپسندی اور مذہبی منافرت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سی پی او خرم شہزاد حیدر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر بھی اجلاس میں شریک تھے۔مذہبی رہنماء علی رضا گیلانی،فاروق خان سعیدی ،مزین چاون بھی شریک تھے جبکہ خاور حسنین ملک،زاہد بلال قریشی،غوث انور گیلانی،محمد سلیم قریشی ،اصغر عباس نقوی میاں آصف اخوانیسلیم بلال عطاری،سخاوت علی سیال مولانا عبد الرحیم گجر نے خطاب کیا۔ضلعی امن کمیٹی کے رکن عمران مصطفیٰ کھوکھرمفتی عثمان پسروری سید محمد محسن ہمدانی مولانا احمد حنیف اور علامہ فاروق خان سعیدی نے امن و امان کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔سی پی او نے کہا کہ کسی بھی شرپسندی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
عیدالاضحی اور محرم پر مثالی امن کیلئے انتظامی و مذہبی قیادت پُرعزم: طاہر وٹو
Jul 07, 2022