اسلام آباد(خبرنگار) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی نے چار جدیر موبائل لیبارٹریز کا عطیہ کیا ہے جو پاکستان میں کورونا اور دیگر متعدی امراض کی تشخیصی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گی،یہ موبائل لیبارٹریز خصوصی طور پر دور دراز علاقے جہاں محدود تشخیصی سہولیات میسر ہیں مختلف متعدی امراض کی کم سے کم وقت میں معیاری تشخیص میں اہم کردار ادا کریں گی، قومی ادارہ صحت کو موبائل سیفٹی لیب حوالگی کی تقریب سے خطاب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا یہ موبائل لیبارٹریز تمام صوبوں میں محکمہ صحت کی تشخیصی صلاحیت کو مستحکم بنائیں گی، کورونا میں ڈاکٹرز، نرسز سب سے اہم کردار اداکیا۔امریکی حکومت نے 6 دہائیوں سے پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔61ملین خوراکین پاکستانی حکومت کو کورونا ویکسین دیں۔امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ حفاظتی سامان، امداد، ٹیسٹنگ کٹس ہر طرح سے کورونا میں پاکستانی حکومت کے ساتھ رہیموبائل ٹیسٹنگ/سیفٹی لیب آج قومی ادارہ صحت کے حوالے کر رہا ہے۔کورونا م مہم میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ہم سب کو احتیاط کی ضرورت ہے۔صاف پانی اور دیگر وبائی امراض کے حوالے سے بھی امریکہ پاکستان کی مدد کرتا رہا ہے۔امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت پاکستان کا صحت کے شعبے میں ساتھ دیتی رہے گی۔تقریب سے خطاب کے دوران وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ کورونا وباء سے بچاو¿کے لیے تمام ضروری اقدامات اور وسائل کو بروئے کار کا رہے ہیں،یو ایس ایڈ کی جانب سے چار جدید ترین موبائل لیب کی فراہمی ایک بروقت امداد ہے۔جدید ترین موبائل لیب کے استعمال کو بھر پور یقینی بنائیں گے۔
4موبائل لیبارٹریز