ٹبہ سلطان پور انتظامیہ کی غفلت، وارڈ5 کا سیوریج  ناکارہ،گلیاں جوہڑ 

 ٹبہ سلطان پور(سٹی رپورٹر)وارڈنمبر5 ٹبہ سلطان پور کا سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہوچکا ہے گٹروں کا بدبو دار گندا پانی کا گلیوں میںکھڑا رہنا معمول بن چکا ہے جس وجہ سے یرقان ،خارش ،جلد کی مختلف موذی بیماریاں کے ساتھ ساتھ ڈینگی کی افزائش اور بیماری پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ، وارڈنمبر5 کے رہائشی خواتین  بچوں بزرگ نمازیوں کو گندے پانی سے گزر کر جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث گلیوں میںکھڑا گٹروں کا گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے جبکہ ضلعی اور مقامی انتظامیہ کو بار بار آگاہ کیا گیا مگرمسلسل خاموش تماشائی بنی ہے احتجاج کرتے علاقہ مکین حاجی بلال بھٹہ حاجی محمد آصف بھٹہ حاجی آفتاب آصف کھوکھر افضل بھٹی حاجی ریاض کھوکھر شبیر شاہ ڈاکٹر عارف مرزا عبداللہ وسیم ودیگر نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...