لکڑی کے سہارے کھڑا پول واپڈا حکام کی نااہلی کا ثبوت

احمد پور سیال(نمائندہ نوائے وقت)احمد پور سیال میں بجلی کے کھمبے کو لکڑی کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔ دو سے تین ہزار کی آبادی والے علاقہ المدینہ کالونی میں موجود ایک گلی میں بجلی کے کھمبے کو وہاں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لکڑی کی سپورٹ دے کر گرنے سے روکا ہوا ہے جو کہ پائیدار حل نہیں ہے کسی بھی وقت کھمبا زمین بوس ہوکر کسی بہت بڑے سانحے کا باعث بن سکتا ہے ۔اہلیان کالونی کا کہنا ہے کہ متعدد بار اس مسئلے کی نشاندہی کے باوجود واپڈا ٹس سے مس نہیں ہوا۔ لکڑی کے سہارے پر چھوڑ دیا جانے والا یہ کھمبا  فیسکو (واپڈا)کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت اور اہلیان کالونی کے لئے وبال جان بنا ہوا ہے ۔ اہلیان کالونی نے ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن احمد پور سیال سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نیا کھمبا لگایا جائے تاکہ حادثے سے بچا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن