افغانستان میں بدترین انسانی بحران کی صورت حال  کا نوٹس لے لیا گیا

 لاہور  ( نوائے وقت رپورٹ   ) افغانستان میں بدترین انسانی بحران: عالمی ڈونرز کا صحت اور غذا کے بحران سے نمٹنے کے لیے منجمد فنڈز کی مدد سے امداد کا فیصلہ  ، افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی عطیہ دہندگان نے ایک منجمد فنڈ سے اقوام متحدہ کی خوراک اور صحت کی سروسز کو 28 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ورلڈ بینک کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے تاکہ افغانستان میں جاری انسانی اور معاشی بحران میں مدد کی جا سکے۔واضح رہے کہ امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں اور اداروں کی جانب سے معاشی امداد روکنے کے بعد افغانستان کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے  ،ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی تقریبا آدھی آبادی شدید بھوک جب کہ 30 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن