اللہ نے قدموں تلے جنت رکھ کر ماں کی عظمت کو بلند کر دیا: ڈاکٹر مبشر نجفی

ملتان(    سماجی رپورٹر      ) زندگی موت کی امانت ہے اور موت کا ذائقہ ہر انسان نے چکھنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ماں کے قد موں کے تلے جنت رکھ کرماں کی عظمت کو بلند کر دیا ہے۔عالم اسلام کی ماؤں کو بی بی خد یجتہ الکبرٰیؓ اور بی بی فاطمتہ الزھرہ ؓ کی زند گی کا مطالعہ کرکے اپنے لئے مشعل راہ بنانا چا ہیے ۔  ان خیالات کا اظہار علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید مبشرعلی نجفی نے گزشتہ روز حیدریہ مسجد گلگشت کالونی میں نیشنل عزاداری کونسل جنوبی پنجاب کے مرکزی رہنماسید مبشر زیدی کی خوشدامن سیدہ شاہجہان بیگم کی پہلی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔آغا سید محمد علی رضوی، سید مبشر زیدی، سید ضیاء  حیدر نے کہانیک اولاد والدین کے لئے صدقہ جاریہ ہے۔ اس موقع سید خرم زیدی، زیدی، سید لئیق رضا،سید سفیر مہدی،سید عمران حیدر زیدی،ذاکر ظفرے خطاب کیاجبکہ سیدرفعت باقر گردیزی،کرنل (ر)سید مستحسن،ڈاکٹر پروفیسر سید علی احمدنقوی،فرخ رضا زیدی،فخر عباس،طاہر مہدی،مبارک علی بخاری،عارف اختر کاظمی،گوہر عباس،قمر عباس،سید حسن علی،عالیان حسین ودیگر نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن