راولپنڈی (اکمل شہزاد سے) پاکستان میں چلنے والے نامور ایئر لائن ایئر بلیو کے پاس 11 طیارے موجود ہیں جن میں سے 9 طیارے فلائنگ آپریشن میں ہیں دو طیاروں کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پارک کیا گیا ہے ، ایئر بلیو نے 2004 جون میں اپنا فلائنگ آپریشن شروع کیا ، ابتداتی طورپر تین بڑے شہروں میں پرواز کا اغاز کیا گیا، 2007 میں ایئر بلیو نے انٹرنیشنل روٹس پر اپنی پروازوں کا آغاز کیا ، ایئر بلیو کے پاس اے 320چار طیارے اور اے 321 کے ساتھ طیارے موجود ہیں ، چار طیاروں میں 180 مسافروں کی گنجائش ہے ، اے 321 میں 220 افراد اس میں دو نئے طیارے جن کو 321 نیو کہا جاتاہے ان میں235 مسافر سفر کر سکتے ہیں ، ایئر بلیو اس وقت پاکستان کے تمام بڑے شہروں کیلئے اپنے پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے، اس کے علاوہ انٹرنیشنل عمان، سعودی عرب، ترکی ، یو اے ای، یوکے کیلئے بھی فلائنگ آپریشن کر چکا ہے ابھی عمان اور یوکے کیلئے پروازیں بند ہیں، ایئر بلیو کے پاس 1248ملازمین فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اس کے مالک ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ہیں۔
ایئر بلیو