توڑ پھوڑ کیسز میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع


 اسلام آباد(وقائع نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت نے پی ٹی آئی مارچ توڑ پھوڑ کیسز میں سابق وزیر اعظم عمران خان کہ عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت پیش ہوئے اور عمران خان کی جانب سے استثنی کی درخواست دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے عدالت پیش نہیں ہوسکتے، عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت18 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔ادھر عدالت نے پی ٹی آئی رہنماو¿ں شاہ فرمان اور شہرام ترکئی کی بھی پانچ پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم سنادیا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے خلاف مختلف تھانوں میں 15 مقدمات درج ہیں۔
توڑ پھوڑ کیسز

ای پیپر دی نیشن