لمپی اسکن وائرس، سندھ رینجرز کا لائیو اسٹاک میڈیکل کیمپ کا اہتمام

Jul 07, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) مویشیوں میں پھیلنے والے لمپی اسکن وائرس کے حوالے سے سندھ رینجرز نے لائیو اسٹاک میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق لائیو اسٹاک میڈیکل کیمپ اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں لگایا گیا جس میں مویشیوں کو لمپی اسکن وائرس سے بچانے کے لیے ویکسین لگائی گئی۔ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ کیمپ میں جانوروں کی بیماریوں اور ان سے بچا کے لیے آگاہی بھی دی گئی، لائیو اسٹاک کیمپ کے انعقاد پر لوگوں نے سندھ رینجرز کے اقدام کو سراہا۔سندھ بھر میں اب تک مجموعی طور 32 ہزار 725 تک رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ حیدرآباد میں اب تک 840 مویشی لمپی سے متاثر ہوئے ہیں۔لائیو اسٹاک سندھ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، حیدرآباد میں اب تک 476 مویشی صحتیاب ہوچکے ہیں، حیدرآباد میں 349 مویشی ریکور ہو رہے ہیں۔لائیو اسٹاک سندھ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں لمپی وائرس سے اب تک 15 مویشی جاں بحق ہوچکے ہیں، سندھ بہر میں اب تک لمپی وائرس کی وجہ سے 327 مویشیوں کی اموات ہوچکی ہیں۔
کیمپ اہتمام

وائرس انسانوں کو مچھروں کیلئے مزید پرکشش بنا دیتے ہیں: تحقیق
کنیکٹیکٹ (نیٹ نیوز) ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کچھ وائرس جسم کی بو کو بدل کر مچھروں کے لیے زیادہ پ±رکشش بنا سکتے ہیں۔ امریکا کی یونیورسٹی آف کنیکٹیکٹ میں امیونولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر پینگہوا وینگ نے ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو بتایا کہ مچھر دنیا کے مہلک ترین جاندار ہیں جو ہر سال ملیریا، زکام، ڈینگی، چکن گنیا اور زرد بخار جیسی بیماریاں پھیلا کر 10 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بنتے ہیں۔
مچھر

مزیدخبریں