وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ترکی کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل برائے یورپی یونین و فارن افیئرز سیلامی کیلک(Mr. Selami Kilic) کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ترکی کے قونصل جنرل امیر اوزبے (Mr. Emir Ozbay) بھی اس موقع پر موجود تھے ۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، خواجہ احمد حسان ، لیگل ایڈوائزر علی رضا، چیئرمین منصوبہ بندیوترقیات،سیکرٹری صحت اور اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور شعبہ صحت میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔فیملی میڈیسن سسٹم،نرسنگ،ویکسینیشناور ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں کی فراہمی کے لئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ ترک بھائیوں سے ملاقات میرے لئے باعث مسرت ہے۔پاکستان اورترکی ہر موسم کے حقیقی دوست ممالک ہیں۔ترکی کے ساتھ تعلقات ایک بار پھر بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔پنجاب کے عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔ معیاری ہیلتھ کیئر سسٹم کے لیے ترکی کے تجربے سے مزید استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔حمزہ شہباز وزیر اعظم شہباز شریف کے دور وزارت اعلی میں ترک وزارت صحت نے شعبہ صحت میں پنجاب حکومت کی بھرپور معاونت کی۔
سیلامی کیلک نے کہا کہ شعبہ صحت کی بہتری کے لئے پنجاب حکومت کے ساتھ پہلے بھی تعاون کیا، آئندہ کریں گے۔
ترکی کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل برائے یورپی یونین و فارن افیئرز سیلامی کیلک(Mr. Selami Kilic) نےوزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف کو ترکی کے دورے کی دعوت دی ۔