صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بالاکوٹ میں سیاحتی مرکز قائم کرنے کے لئے صوبائی حکومت پر زور دیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صدر پاکستان نے بالاکوٹ میں موجود شہداء کے مقبرے پر حاضری دیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔
1831ء بالاکوٹ کےشہدا، سید احمد بریلوی اور شاہ اسماعیل کی قبروں پر میری فاتحہ، جو انگریزوں اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کیخلاف ڈٹ کر کھڑےہوئے۔
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) July 7, 2022
میں نےکے پی حکومت سے بالاکوٹ میں سیاحتی مرکز کے قیام کاکہاہے تاکہ پاکستانیوں کو تاریخُِ آزادی اورہمارے بہادر ہیروز کی داستانوں سے آگاہ کیاجاسکے۔ pic.twitter.com/IBQz7z8W66
اس سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کے پی حکومت سے کہا ہے کہ وہ بالاکوٹ میں سیاحتی مرکز قائم کرے تاکہ پاکستانیوں کو ہماری آزادی کی تاریخ اور ہمارے بہادر ہیروز سے آگاہ کیا جا سکے۔
تصویر میں 1831 کے بالاکوٹ کے شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جن میں سید احمد بریلوی اور شاہ اسماعیل شامل ہیں۔
اس موقع پر صدر نے برطانوی راج اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کے خلاف اٹھنے والے شہید ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔