ایک ہفتے میں تیل اور گھی کی نئی قیمتیں آنے والی ہیں:وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل

 اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے  کہ ایک ہفتے میں تیل اور گھی کی قیمت 350 روپے ہوجائے گی ، آٹا بھی مزید سستا ہوگا اور کھاد کی قیمت بھی کم ہوگی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی طور پر استحکام کی طرف چلے گئے ہیں اور آئی ایم ایف سے معاملہ جلد طے ہو جائے گا لہٰذا معیشت کنٹرول میں ہے افواہوں پر کان نے دھریں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ گھی بہت جلد 150روپے فی کلو کم ہو جائے گا۔

 

ای پیپر دی نیشن